منہاج القرآن یونیورسٹی نے خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا

یونیورسٹی انتظامیہ کا طالبات کو 31 مئی تک پورا ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) منہاج القرآن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال کر طالبات کو 31 مئی تک پورا ہاسٹل خالی کرنے کا حکم د یدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور منہاج القرآن یونیورسٹی ہاسٹل کے منتظم خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر یونی ورسٹی انتظامیہ نے 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا، انتظامیہ نے طالبات کو 31 مئی تک پورا ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

گرلز ہاسٹل میں طالبات کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن بچیوں کا قصور ہے ان کو نکالا جائے باقی سب کو نہیں، باہر پرائیوٹ ہاسٹل کا خرچہ کہاں سے برداشت کریں گے۔ دوسری جانب طالبات نے کہا ہے کہ چند طالبات کی حرکت کی سزا باقی طالبات کیوں بھگتیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ انصاف سے فیصلہ کرے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ کر قصور وار طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے۔