نگران وزیر اعظم کامعاملہ الیکشن کمیشن میں جاتا دیکھ رہا ہوں ‘سینیٹر رحمن ملک

ملک میں شفاف انتخابات کیلئے آزاد اور غیر جانبدار حکومت لازم ہو چکی ہے ‘عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے جو سوچ رہے ہیں ایسا نہیں ہوگا ‘(ن) لیگ والوں کیلئے آنیوالے دنوں میں مزید پر یشانیاں پیدا ہوں گے ‘اداروں سے ٹکرائو اور محاذآرائی کی نوازشر یف کی سیاست سے انکی جماعت کو بنیادیں ہل گئیں ہیں ‘گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہاہے کہ موجودہ حالات میں نگران وزیر اعظم کامعاملہ الیکشن کمیشن میں جاتا دیکھ رہا ہوں ‘ملک میں شفاف انتخابات کیلئے آزاد اور غیر جانبدار حکومت لازم ہو چکی ہے ‘عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے جو سوچ رہے ہیں ایسا نہیں ہوگا حکومت سب کو مل جل کر ہی بنا نا ہوگی ‘(ن) لیگ والوں کیلئے آنیوالے دنوں میں مزید پر یشانیاں پیدا ہوں گے ‘اداروں سے ٹکرائو اور محاذآرائی کی نوازشر یف کی سیاست سے انکی جماعت کو بنیادیں ہل گئیں ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے بھی حل ہوتا ہوا نظر نہیں آتاکیونکہ حکومت جو چاہتی ہے پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی سوچ اس سے مختلف ہے اس لیے لگتا ہے آخرکار نگران وزیر اعظم کا مسئلہ الیکشن کمیشن ہی حل ہوگا جو پھر سب کو ہی قبول کر نا ہی پڑیگا کیونکہ اسکے سواانکے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے بڑی جدوجہد کی ہے فاٹا کے انضمام سے علاقہ غیر کے لوگ اب اپنے بن گئے ہیں اور ان پر بھی پاکستان کا قانون لاگو ہوگااور اس سے فاٹا کے عوام میں پائی جانیوالی احسا س محرومی کا بھی خاتمہ ہو سکے گا ۔