پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں ہرا کر تاریخی شکست دیدی

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 64رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، میچ میں محمد عامر نے 5وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

اتوار مئی 21:20

لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9وکٹوں ہرا کر تاریخی شکست دے دی، انگلینڈ نے پاکستان کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 64رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، میچ میں محمد عامر نے 5وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جبکہ محمد عباس نے 8انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اتوار کوانگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اظہر علی کے آٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

حارث سہیل نے چوکا لگا کر میچ کا خاتمہ کیا۔حارث سہیل 32 گیندوں پر 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کپتان سرفراز احمد، کوچ مکی آرتھر اور دیگر کوچز کو بھی مبارکباد پیش کی۔میزبان انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد بٹلر 67 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی آٹھویں آ ?ٹ ہونے والے کھلاڑی مارک ووڈ تھے جو 4 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے جب کہ کرس براڈ بغیر کوئی رنز بنائے محمد عباس کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔ 242 کے مجموعی اسکور پر ڈومینگ بیس 57 رنز بناکر آئوٹ ہوئے اور مہمان ٹیم نے 63 رنز کی برتری حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے چار، 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

دوسری اننگز انگلینڈ کی جانب سے روٹ نے 68، جوس بٹلر 67 اور ڈومینک بیس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یاد رہے کہ گرین کیپس نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔اس سے قبل انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی دوسری اننگز میں صرف 110 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد جوس بٹلر اور ڈومینک بیس نے بیٹنگ کو سنبھالا اور ساتویں وکٹ پر 125 رنز کی شراکت قائم کی۔