تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ،قادیانیت سے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دینگے ،مولانا محمداسماعیل و دیگر

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ، مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم ،پیر میا ںرضوان نفیس، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر ، قاری ظہورالحق ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقارنے لاہور کی مختلف مساجد میں پیغام ختم نبوت آگاہی کے سلسلے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ،ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے، عقیدہ ختم نبوت دین کا اساس اور بنیادی عقیدہ ہے ۔

انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کی ہے،عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی وحدت کا راز مضمر ہے۔

(جاری ہے)

مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ۔

انہوںنے کہاسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ،ناموس رسالت کا قانون تمام انبیا کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانی اپنے کفر و ارتداد اور اپنے الحاد آفریں نظریات کو اسلام باور کرواکے عالمی دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ہم اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں ۔

متعلقہ عنوان :