اگرکچھ کرنے کانیک ارادہ ہواللہ تعالیٰ اس کی مددکرتاہے‘ مخلوق خداکی مددسے اللہ راضی ہوتاہے اوریہی زندگی کامقصدہے

روٹری کلب کی صدر ثمینہ اشرفکی معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 23:20

رحیم یارخان۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) روٹری کلب رحیم یارخان(جناح) کی صدر ثمینہ اشرف نے کہاہے کہ انسان کے دل میں اگرکچھ کرنے کانیک ارادہ ہواللہ تعالیٰ اس کی مددکرتاہے مخلوق خداکی مددسے اللہ راضی ہوتاہے اوریہی زندگی کامقصدہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل محمدپو ر رحیم یارخان میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اورروٹری کلب (جناح) کے باہمی تعاون سے علاقہ میں معذورافرادمیں وہیل چئیرتقسیم کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب میں جنرل سیکرٹری روٹری کلب (جناح)حافظ مدثرسہیل سینئرروٹیرین سکندرعلی چوہدری نے بھی شرکت کی، میڈم ثمینہ اشرف نے کہاکہ یہ وہیل چئیرروٹیرین چوہدری سکندرعلی کی جانب سے عطیہ کی گئی ہیں جوایک خوش آئندبات ہے، روٹری کلب (جناح) کے تمام ممبران خدمت کے جذبہ سے سرشارہیں اورہروقت ہمہ تن گوش رہتے ہیں ، انہوںنے یہ بات زوردے کرکہی کہ روٹری کلب پولیوکے خاتمے کیلئے بھرپورکرداراداکررہاہے تاکہ ہمارے اردگردکوئی بھی بچہ ہمیشہ کیلئے اس معذوری کاشکارنہ ہو، صدرلوکل سپورٹ آرگنائزیشن زلیخاں نے کہاکہ یونین کونسل محمدپورمیںاپنی مددآپ کے تحت این آرایس پی کی رہنمائی میںلوکل سپورٹ آرگنائزیشن اپنے علاقہ کی بہتری کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس موقع پرجنرل سیکرٹری حافظ مدثرسہیل سینئرروٹیرین سکندرعلی چوہدری نے بھی اپنے خطاب میں روٹری کلب کے پولیوکے خاتمہ کے کرداربارے تفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پراہل علاقہ لوکل نمائندوں کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔

متعلقہ عنوان :