المارائی کا کاروباری سرگرمیوں کو وسیع کرنے کے لیے 10.6 ارب ریال کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

پیر 28 مئی 2018 09:50

المارائی کا کاروباری سرگرمیوں کو وسیع کرنے کے لیے 10.6 ارب ریال کی سرمایہ ..
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سعودی عرب کی سب سے بڑی ڈیری کمپنی ’’ المارائی ‘‘ نے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسیع و مستحکم کرنے کے لیے 10.6 ارب ریال کی کیپیٹل سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

خلیجی خطے کی سب سے بڑی کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ علاقے میں اپنے کاروبار کو زیادہ وسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے ایک پانچ سالہ منصوبے کے تحت 2019-23 ء کے دوران 10.6 ارب ریال (2.8 ارب ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔یہ سرمایہ کاری سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ اور زرعی ترقیاتی فنڈ کے علاوہ نقد رقم، بینک فنڈنگ، ملکی و بین الاقوامی سکوک بانڈز کے ذریعے کی جائے گی۔