موبائل براڈبینڈ کے صارفین کی تعداد میں اپریل کے دوران 20 لاکھ اضافہ

پیر 28 مئی 2018 10:20

موبائل براڈبینڈ کے صارفین کی تعداد میں اپریل کے دوران 20 لاکھ اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران موبائل براڈبینڈ کے صارفین کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2018ء کے اختتام پر موبائل براڈبینڈ کی خدمات سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 5 کروڑ 30لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی جو اپریل 2018ء کے اختتام پر 20 لاکھ کے اضافہ سے 5 کروڑ 50 لاکھ تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :