زرعی مقاصد کے لئے سورج کی روشنی اور ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرکے اخراجات کم کئے جاسکتے ہیں، ماہرین

پیر 28 مئی 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والی ہائی برڈ ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے نہ صرف ذاتی ضروریات کیلئے توانائی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی شعبہ کے آبپاشی کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ توانائی کی قلت کے پیش نظر زرعی مقاصد کے لئے سورج کی روشنی اور ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرکے اخراجات کم کئے جاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہائی برڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے دن کے اوقات میں سورج کی روشنی سے جبکہ سہ پہر سے لیکر نصف رات تک ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرکے ٹیوب ویل چلا کر زرعی اراضی کو سیراب کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اخراجات کو بھی نمایاں حد تک کمی لائی جاسکتی ہے جن میں گھریلواور کمرشل اخراجات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :