یمن،الحدیدہ کے تین اہم علاقے آزاد، حوثی جنگجوؤں کو غیر معمولی نقصان

پیر 28 مئی 2018 11:20

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) یمن کی ساحلی گورنری الحدیدہ میں حکام کاکہنا ہے کہ عرب اتحادی فوج کی مدد سے سرکاری فوج اور حکومت نواز مزاحمتی فورسز نے الحدیدہ کے تین اہم ڈاریکٹوریٹس کو باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحدیدہ کیگورنر الحسن طاھر نے بتایا کہ سرکاری فوج عرب اتحادی فوج کی مدد سے تیزی کے ساتھ الحدیدہ شہر میں پیش قدمی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ دو روز کے دوران تین اہم علاقوں سے باغیوں کو نکال دیا گیا ہے۔ انھوں نے الحدیدہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ باغیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور حکومتی فوج کا استقبال کریں اور اس کی بھرپور مدد کریں تاکہ جلد از جلد شہر کو باغیوں سے نجات دلائی جاسکے۔دوسری جانب حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر پے درپے شکست کا اعتراف کیا ہے۔ ان کی طرف سے اپنی شکست کے اعتراف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب الحدیدہ گورنری کے کئی اہم علاقوں کو حوثی شدت پسندوں سے چھڑا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :