ایف سی سوات سکائوٹس کی جانب سے رمضان پیکج کی تقسیم

پیر 28 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ایف سی سوات سکائوٹس کی جانب سے غریب خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیاگیا‘ سوات سکائوٹس علاقے میں امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ‘ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات سکائوٹس نے غنڈی کے غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا جس میں آٹا‘ چینی‘ گھی ‘دالیں ‘بیسن ‘کھجوریں اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :