چین میں 5.7شدت کے زلزلے سے تباہی،بڑے پیمانے پر مکانات کو نقصان پہنچا

زلزلے کی زمین میں گہرائی 13کلومیٹر ریکارڈ، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،چینی حکام

پیر 28 مئی 2018 12:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) چین کے صوبے جیلین میں 5.7شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات 2بجے کے قریب محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کی زمین میں گہرائی 13کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس سے بڑے پیمانے پر مکانات کو نقصان پہنچا۔زلزلے کے بعد بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی لیکن موبائل کمیونی کیشنز کی فراہمی متاثر ہوئی۔چینی حکام کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔