اداکارہ نگار چوہدری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

پیر 28 مئی 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) اداکارہ نگار چوہدری نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ،ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ نگار چوہدری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو خدا کی ذات نے اپنے گھر کی زیارت کروائی ،مکہ اور مدینہ میں جس قدر روحانی سکون میسر آیا وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ، دل کرتا ہے کہ ساری عمر اسی پاک زمین پر گزر جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ جس حد تک بھی ہو سکے اسلامی تعلیمات پر پوری طرح عمل پیرا ہو سکوں ۔باقی خدا کی ذات انسان کی خطائیں معاف کرنے والا ہے ۔