اچھی کامیڈی پر مبنی فلم کرنا چاہتا ہوں، جان ابراھام

پیر 28 مئی 2018 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام نے کہا ہے کہ وہ اچھی کامیڈی پر مبنی فلم کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراھام نے کامیڈی فلم کے لئے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈی اداکاری ان کی پسندیدہ ہے اور وہ اچھی کامیڈی پر مبنی فلم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک طویل عرصے سے انہیں اچھی کامیڈی پر مبنی فلم کی پیشکش نہیں کی گئی لہذا وہ اپنی ہوم پروڈکشن کے بینر تلے خود کامیڈی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو رولانا بہت آسان لیکن ہنسانا بہت مشکل کام ہے یہی وجہ ہے کہ مجھے کامیڈی پسند ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

متعلقہ عنوان :