جسٹس (ر) ناصر الملک نے دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے کمیشن کی سربراہی کرتے ہوئے زبردست نوٹس لکھے ‘ شیخ رشید

پیر 28 مئی 2018 14:21

جسٹس (ر) ناصر الملک نے دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے کمیشن کی سربراہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے نامزد جسٹس (ر) ناصر الملک مناسب نام ہے ، انہوں نے دھاندلی الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی کرتے ہوئے زبردست نوٹس لکھے ہیں اور انہیں اپنے نوٹس یاد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) ناصر الملک کی بطور نگران وزیر اعظم نامزدگی پر اپنے رد عمل میں شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس (ر) ناصر الملک اس ملک کے چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر بھی رہے ہیں۔

انہوںنے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کی اور اس کے فیصلے میں انہوں نے زبردست نوٹس لکھے اور وہ انہیں یاد ہوں گے ۔ جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم بھی زبردست آدمی تھے لیکن وہ آخر میں آکر بے بس ہو گئے تھے اگر یہ بے بس نہ ہوئے تو شاید کوئی مسئلہ نہ ہو ۔ جسٹس ناصر الملک بہترین آدمی ہیں ۔