دبئی ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ بن گیا

رواں برس کے ابتدائی چار ماہ میں 30354349 مسافروں نے دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ استعمال کیا

پیر 28 مئی 2018 15:02

دبئی ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ بن گیا
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) رواں برس کے ابتدائی چار ماہ میں 30354349 مسافروں نے دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ استعمال کیا۔ جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2018ء میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈٰے پر 76 لاکھ مسافروں کا استقبال کیا گیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پہنچنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 7613155 رہی۔

یہ تعداد گزشتہ برس اپریل 2017ء میں 7622946 مسافروں کے مقابلے میں 0.1 فی صد کم رہی۔

(جاری ہے)

رواں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ استعمال کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 30354349 رہی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران مسافروں کی تعداد 30119542 کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ساتھ معاملات میں شرح نمو کے لحاظ سے مشرقی یورپ پہلے نمبر پر رہا جس کی شرح نمو 28 فیصد ہے۔مسافروں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جس کے مسافروں کی تعداد 1027267 رہی۔ دوسری پوزیشن سعودی عرب کی رہی جس کے مسافروں کی مجموعی تعداد 640556 رہی۔