بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انکی اہلیہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی 5ویں سالگرہ منائی

میرا سن شائن 5 برس کا ہوگیا، لیکن اس کا خیال ہے کہ وہ 9 برس کا ہے، شاہ رخ

پیر 28 مئی 2018 15:30

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انکی اہلیہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی 5ویں سالگرہ ..
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے چھوٹے صاحبزادے ابرام نے پیر کو اپنی 5 ویں سالگرہ منا ئی ،ایسے میں شاہ رخ اور گوری نے ٹوئٹر پر اپنے اپنے انداز میں اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔شاہ رخ نے ابرام کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا 'میرا سن شائن آج 5 برس کا ہوگیا ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ وہ 9 برس کا ہے، اگر آپ اس سے ملیں تو براہ مہربانی اسے یہ مت بتائیے گا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی شاہ رخ نے لکھا، 'بچوں کو اپنی موسیقی خود سننا چاہیے، اپنے گانے خود گانے چاہئیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے خوابوں پر خود یقین کرنا چاہیے اور ہاں اپنے پاپا کو ڈھیر سارا پیار بھی کرنا چاہیے۔شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے بھی اپنے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ پر اس کی تصویر شیئر کرکے مبارکباد دی۔ شاہ رخ اور گوری خان کے 3 بچے ہیں، جن میں سب سے بڑا بیٹا آریان، بیٹی سہانا اور سب سے چھوٹا بیٹا ابرام شامل ہے۔