الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آخری روز ایم پی اے معراج ہمایوں کی رکنیت معطل کر دی

پیر 28 مئی 2018 17:15

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آخری روز ایم پی اے معراج ہمایوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آخری روز ایم پی اے معراج ہمایوں کی رکنیت معطل کر دی۔

(جاری ہے)

پیرکوچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو کی رکن اسمبلی معراج ہمایوں کی رکنیت منسوخی درخواست کی سماعت کی،قومی وطن پارٹی کے وکیل مصطفی کمال الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ان کی جانب سے موقف اختیا رکیا گیا کہ سینٹ الیکشن میں رکن اسمبلی نے پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ نہیں دیا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ان کی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔الیکشن کمیشن نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ایم پی اے معراج ہمایوں کی رکنیت معطل کردی۔