Live Updates

ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز نے اپنا بیان قلمبند کرادیا، تمام 128 سوالات کے جواب دیئے

کبھی بھی لندن فلیٹس نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی بینیفشل مالک نہیں رہی،کمپنیوں سے کبھی کوئی مالی فائدہ لیا نہ کوئی اور نفع اٹھایا،جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن کی رضامندی کے باوجود انکا بیان ریکارڈ نہیں کیا، زیک فونسیکا کا 22 جون 2012 کا خط پرائمری دستاویز نہیں، واجد ضیا کا پیش کیا گیا 3 جولائی 2017 کا خط بھی بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا ، پرائیویٹ فرم کے خط میں کوئی حقیقت نہیں، خط لکھنے والے کو پیش کیے بغیر مجھے میری جرح کے حق سے محروم کیا گیا، کیپٹل ایف زیڈ ای کی دستاویز میرے متعلق نہیں، یہ دستاویزات مذموم مقاصد کے تحت پیش کی گئیں،گلف اسٹیل ملزکے 25 فیصد شئیرز فروخت کا حصہ نہیں رہی اور 1980 کے معاہدے سے بھی کوئی تعلق نہیں مریم نواز کا احتساب عدالت میں بیان

پیر 28 مئی 2018 17:41

ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز نے اپنا بیان قلمبند کرادیا، تمام 128 سوالات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز نے بھی اپنا مکمل بیان قلمبند کرادیا، مریم نواز نیاحتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے تمام 128 سوالات کے جواب دیے جس میں مریم نواز نے کہا کہ میں کبھی بھی لندن فلیٹس نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی بینیفشل مالک نہیں رہی،ن کمپنیوں سے کبھی کوئی مالی فائدہ لیا نہ کوئی اور نفع اٹھایا،جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن کی رضامندی کے باوجود انکا بیان ریکارڈ نہیں کیا، زیک فونسیکا کا 22 جون 2012 کا خط پرائمری دستاویز نہیں،جد ضیا کا پیش کیا گیا 3 جولائی 2017 کا خط بھی بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا ، پرائیویٹ فرم کے خط میں کوئی حقیقت نہیں، خط لکھنے والے کو پیش کیے بغیر مجھے میری جرح کے حق سے محروم کیا گیا، کیپٹل ایف زیڈ ای کی دستاویز میرے متعلق نہیں، یہ دستاویزات مذموم مقاصد کے تحت پیش کی گئیں،،گلف اسٹیل ملزکے 25 فیصد شئیرز فروخت کا حصہ نہیں رہی اور 1980 کے معاہدے سے بھی کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود رہے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلسل تیسری سماعت کے دوران اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے تمام 128 سوالات کے جواب دیے۔

342سی پی سی کے تحت مریم نواز نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔سماعت کے دوران مریم نواز نے بیان قلمبند کرانے کے دوران کہا کہ موزیک فونسیکا کا 22جون 2012کا خط پرائمری دستاویز نہیں۔یہ دستاویز مروجہ قوانین کے مطابق تصدیق شدہ بھی نہیں۔خط لکھنے والے کو عدالت میں پیش نہ کر کے جرح کے حق سے محروم کیا گیا۔ سوال کیا گیاکہ پانچ نومبر 2016اور 22دسمبر کے قطری خطوط کو من گھڑت کہا گیا کیا کہتی ہیں جس پر مریم نواز کاکہناتھا کہ واجد ضیا نے بطور تفتیشی افسر رپورٹ دی۔

تفتیشی افسر کی رائے قابل قبول شہادت نہیں ہے۔جے آئی ٹی نے دبئی حکام کو جان بوجھ کر اس معاملے پر گمراہ کیا ،یو اے ای سے موصول ہونے والا ایم ایل اے قابل اعتبار دستاویز نہیں۔حمد بن جاسم نے بار بار اپنے خط کی تصدیق کی۔جے آئی ٹی نے حمد بن جاسم کی آمادگی کے باوجود بیان ریکارڈ نہیں کیا۔حمد بن جاسم نے قطر میں بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

گلف اسٹیل مل کے واجبات سے متعلق مجھے ذاتی طور پر کوئی علم نہیں ہے ۔ یہ درست نہیں کہ یہ دستاویز مجھے نیلسن اور نیسکول کی بینیفشل مالک کہتی ہیں پرائیویٹ فرم کے خط میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔موزیک فونسیکا کا 22جون 2012کا خط پرائمری دستاویز نہیں۔یہ دستاویز مروجہ قوانین کے مطابق تصدیق شدہ بھی نہیں ۔ تفتیشی افسر ان بتانے میں ناکام رہے جے آئی ٹی رپورٹ میں صفحات 240سے 290تک کس نے اور کب شامل کئے۔

خط لکھنے والے کو عدالت میں پیش نہ کر کے جرح کے حق سے محروم کیا گیا۔واجد ضیا کا پیش کیا گیا تین جولائی 2017کا خط بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا ۔یہ خط مبینہ طور پر ڈائریکٹر فنانشل ایجنسی نے جے آئی ٹی کو بھیجا ۔یہ خط براہ راست جے آئی ٹی کو بھیجا گیا جو کہ قانون کے مطابق نہیں ۔خط میں درج دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔سوالنامے میں پوچھا گیا کہ کہتے ہیں حسین نواز کی بھی اتنی آمدن نہیں تھی، اس سے متعلق کیا کہتی ہیں، جس پر مریم نواز بولیں کہ یہ چارٹ میرے متعلق نہیں۔

میری اطلاع کے مطابق حسین نواز نے فلیٹس نوے کی دہائی کے آغاز میں نہیں خریدے۔جے آئی ٹی اور نیب کے تفتیشی افسر نے جان بوجھ کر منروا مینجمنٹ کو شامل تفتیش نہیں کیاتاکہ میرے حق میں آنیوالے حقائق کو چھپایا جاسکے۔استغاثہ بری طرح کیس ثابت کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات