جہاں بھی ترقیاتی کام سر انجام دئیے جائیں علاقہ مکین کام کے معیار کا جائزہ لیں، چیئرمین بلدیہ شرقی

پیر 28 مئی 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عوام کو طویل المعیاد بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کے معیار کو ترجیح دی جا رہی ہے،معیار کے بغیر ترقیاتی کام برداشت نہیں کئے جائیں گے حکمت عملی کے تحت نکاسی آب کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تعمیرومرمت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ، ہمارا مقصد ضلع میں رہنے والے شہریوں کی بلاامتیاز خدمت ہے اور اس کیلئے دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 16 سولجر بازار میں سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 16 کے چیئرمین نوشاد علی خان وائس چیئرمین محمد عرفان کھٹانی یوسیز کے دیگر بلدیاتی نمائندگان کے علاوہ علاقہ مکین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوسی 16 کے رہائشیوں کیلئے نکاسی آب کے مسئلے کوحل کرنے کے بعد سڑک کی استرکاری کے کاموں کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو سہولت حاصل ہوگی اس موقع چیئرمین معید انور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ استرکاری کے کام میں معیار کا خاص خیال رکھا گیا ہے جس پر چیئرمین معید انور نے ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ترقیاتی کاموں میں اولین ترجیح معیار ہونی چاہیئے انہوں نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار میں کمی دیکھیں تو فوری طور پر یوسی نمائندگان سے رابطہ کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائیگا بعد ازاں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے مکی مسجد گارڈن میں نماز تراویح کی ختم قرآن کی دعائیہ محفل میں شرکت کی جہاں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا،ختم قرآن کے بعد دیگر دعاؤں کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :