سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی 78ویں سالگرہ (کل)منائی جائیگی

پیر 28 مئی 2018 19:30

سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی 78ویں سالگرہ (کل)منائی جائیگی
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی 78ویں سالگرہ( کل) 29مئی بروزمنگل کو منائی جائے گی وہ 29مئی 1940 کو جنوبی پنجاب کے علاقے چوٹی زیریں میں پیدا ہوئے تھے 1973میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے 1977میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وفاقی وزیر بنی1993 میںپاکستان کے نویں صدر منتخب ہوگئی5 نومبر1996 کو انہوںنے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرکے قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد میاں نواز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اختلافات کی وجہ سی2 دسمبر1997 میںفاروق خاں لغاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی1998میںایک نئی جماعت ملت پارٹی قائم کی وہ20 اکتوبر2010 کو وفات پاگئے تھے۔