کو ہاٹ ،پولیس کا ناجائز ہتھیاروں کیخلاف آپریشن ، اسلحہ ا وردھماکہ خیز مواد برآمد،154ملزمان گرفتار

پیر 28 مئی 2018 20:16

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) کو ہاٹ میں ناجائز ہتھیاروں کے خلاف آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ ا وردھماکہ خیز مواد برآمد کرلئے گئے ہیں۔ممنوعہ اور غیر لائسنس یافتہ اسلحہ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس کاروائیوں میںضلع بھر سی154ملزمان کوبھی حراست میںلیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی طرف سے ممنوعہ اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں کے خلاف ضلع بھر میں کلین سویپ آپریشن کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کے احکامات کی روشنی میں ایک ہفتے سے جاری آپریشن کے دوران پولیس نے سٹی،ہیڈ کوارٹر،صدر اور لاچی سرکل کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لئے ہیں ۔

ناجائز اور مہلک ہتھیاروںکے خلاف خصوصی مہم میں حساس معلومات پر ضلع بھر کے تمام تھانوں کی علاقائی حدود میں درجنوں مقامات پرطویل آپریشن کے نتیجے میں اسلحہ ومنشیات رکھنے کے جرم میں 154ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیاجنکے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے سے جاری بڑے پیمانے پر آپریشن کے انعقاد کے دوران پولیس کی آپریشنل ٹیموں کو بڑی تعداد میں جو ناجائز اسلحہ اوبارودی موادملے ہیں ان میں 365عدد میرج بم ،سینکڑوںعدد کریکرز،درجنوں ڈبے چائنہ پٹاخے و دیگرمہلک بارودی مواد،29کلاشنکوفیں،9کلاکوفیں،17رائفلیں،33بندقیں، 156پستول،مختلف بور کے 12ہزار کارتوس اورمختلف ہتھیاروں کی134چارجرزشامل ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے مطابق ممنوعہ اور غیر لائسنس یافتہ ہتھیاروں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت جاری بڑے پیمانے پر آپریشن کا مقصد ضلع بھر کو خطرناک ممنوعہ ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :