قصور،دو ملزمان نے ایک شخص سے زبردستی پچاس ہزار روپے چھین لیے

پیر 28 مئی 2018 20:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) تھانہ کھڈیاں کے علاقہ میں دو ملزمان نے ایک شخص سے زبردستی پچاس ہزار روپے چھین لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق شیر محمد نے تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ مورخہ 26/5کو میں کھیتوں سے فارغ ہو کر گھر جارہا تھاکہ باقر کے نہری کوٹھی کے قریب صابر اور بابر دونوں ملزمان نے زبردستی مجھ سے پچاس ہزار روپے کی رقم چھین لی ہے ،پولیس تھانہ کھڈیا ں نے شیرمحمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :