اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر رمضان کے مہینے میں کمپلینٹ ڈسک پر موجود رہے

پیر 28 مئی 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر رمضان کے مہینے میں کمپلینٹ ڈسک پر موجود رہے اور لوگوں کی شکایات سنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تخت بھائی بازار میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اور گراں فروشوں ، ناجائز منافع خوروں اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری جیسے عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :