بی اے پی صوبے میں خواتین کی بھی مقبول پارٹی بن رہی ہے،منظور احمد کاکڑ

آج تک کسی سیاسی جماعت نے خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل پر کردار ادا نہیں کیا،مرکزی جنرل سیکر ٹری بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 28 مئی 2018 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی صوبے میں خواتین کی بھی مقبول پارٹی بن رہی ہے آج تک کسی سیاسی جماعت نے خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل پر کردار ادا نہیں کیا بی اے پی خواتین کو تحفظ تشدد کے خاتمے اور بنیادی حقوق دلانے کی ضمانت دیتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاشمی ہائوس میں خواتین کے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بی این پی مینگل کی خاتون رہنماء بشری رند ،حنا خان اور ناہید کی قیادت میں سینکڑوں خواتین نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کیا،مشیر خزانہ اور بی اے پی کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر رقیہ سعید ھاشمی نے بشری رند اور تمام پولیٹیکل ورکر خواتین کو اس موقع پر اس عظیم فیصلے پر مبارک باد دی،بشری رند نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے خواتین کو کچھ بھی نہیں دیا صوبے کی خواتین آج بھی عدم تحفظ مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں آج ہمیں بلوچستان عوامی پارٹی امید کی کرن کے طور پر نظر آئی اور خواتین بھی ان کا حصہ بن رہی ہے ،اس موقع پر منظور احمد کاکڑ ،رقیہ سعید ہاشمی ،میر اسماعیل لہڑی ،چوہدری شبیر اور علاوالدین کاکڑ نے کہا کہ آج خوشی کا مقام ہے کہ سیاسی اور سول سوسائٹی کی رہنماء اور ورکرز خواتین کک اتنی تعداد بی اے پی میں شامل ہورہی ہیں، بی اے پی بلوچستان میں بر سر اقتدار آکر خواتین کے مسائل اور مشکلات کے حل پر ترجیحی بنیادوں ہر کام کریگی،انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاسی ورکروں کی مایوسی کے دن اب ختم ہوگئے ہم کارکن کو اس کے کام کی نوعیت اور محنت کے مطابق بروقت صلہ دینگے، بی اے پی صوبے میں کارکنوں کے ارمانوں کی تکمیل کریگی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست کو جاتی امراء بلاول ہائوس اور بنی گالہ کی غلامی اور حکم ناموں سے بانی پارٹی سعید احمد ہاشمی اور ان کے رفقاء نے آزاد کردیاہے اور جو بھی فیصلے اور اختیار ہونگے وہ ہم کرینگے۔