Live Updates

عوام 25جولائی کو ہر اس شخص کا ساتھ دیں جس کے کندھے اور سر پر نواز شریف کا ہاتھ ہو‘ مریم نواز

ن) لیگ کے مخالفو ںکو بتا دینا تمہارا فیصلہ جو بھی ہمارا فیصلہ نواز شریف ہے ‘ یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب

پیر 28 مئی 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کی صور ت میں ایسا لیڈر دیا ہے جس کی حب الوطنی کی گواہی چاغی کے پہاڑ بھی دیتے ہیں ، جو مرضی الزامات لگیںاللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر پر رکھ دیا ہے اور کوئی بھی اسے نہیں چھین سکتا،اگر چاہتے ہو ووٹ کی عزت ہو ، ووٹر کی عزت جسے تم منتخب کرو اس کی عزت ہو تو 25جولائی کو گھروں سے نکلنا اورمخالفو ںکو بتا دینا تمہارا فیصلہ جو بھی ہو عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی 20ویں سالگرہ کی مناسبت سے الحمر اہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ جو جذبہ آج اس حال میں نظر آرہا ہے وہ 25جولائی کوبھی نظر آنا چاہیے ۔ عوام اور نواز شریف کے درمیان تیس سال کا عاشق او رمعشوق کا رشتہ ہے اور یہ بڑھتا جارہا ہے ۔ صرف نواز شریف وہ لیڈر ہیں جب بھی پاکستان ، اس کی سلامتی اورعوام کی بات آئی تو اس نے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان کیساتھ رشتے کو مقدم سمجھا ۔

انہوں نے کہا کہ تیس سال میں پہلی بار نواز شریف کا احتساب نہیں ہو رہا ، پہلی بار نا اہلی کی سزا نہیں ملی ،عوام اور وطن کی محبت میں کئی سالوں سے مل رہی ہے ۔ نواز شریف نے اپنی عوام اور ملک کو امریکہ کے آگے نہیں بیچا بلکہ پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا ۔ جو مرضی کہا جائے، الزامات لگائے جائیںاللہ تعالیٰ نے ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر پر رکھ دیا ہے اور اسے کوئی نہیں چھین سکتا اس کا کریڈٹ نواز شریف کو ملا ہے اور جب بات ہو گی کہ پاکستان کے دفاع کو کس نے مضبوط بنایا تو لوگ نواز شریف کا نام لیں گے ۔

انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا لاہور والو یہاں سے جو آواز اٹھتی ہے وہ پاکستان میں جاتی ہے تم چاہتے ہو جس طرح پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہوا اسی طرح پاکستان معاشی طاقت بنے ، عوام کی حکمرانی ہو ،اگر تم چاہتے ہو کہ ووٹ کی عزت ہو ، ووٹ دینے والے کی عزت ہو اس کی عزت ہو جسے تم منتخب کرو تو 25جولائی کو گھروں سے نکلنا اور (ن) لیگ کے مخالفوں کو بتا دینا کہ تمہار ا فیصلہ جو بھی ہو عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے ۔

اب بھی نواز شریف کے ہاتھ میں موقع تھا کہ وہ آرام سے گھر بیٹھ جاتے ، یہ کہتے کہ ڈر کر گھر بیٹھ جانا چاہیے لیکن انہوں نے 80کے قریب پیشیاں بھگتی ہیں ،آرام سے ملک سے باہر چلے جاتے لیکن وہ حق کی جنگ کیلئے نکل پڑے ہیں کیا اس کا ساتھ دو گے یاد رکھنا 25جولائی ہر اس شخص کا ساتھ دینا جس نے نواز شریف کا ساتھ دیا ہر اس شخص کا ساتھ دینا اور اس کی پرچی پر مہر لگانا جس کے کندھے اور سر پر نواز شریف کا ہاتھ ہو ۔ لوٹوں اور سازشیوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دینا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات