ہماری پانچ سالہ کارکردگی کھلی کتاب کی طرح ہے عوام کے سامنے ہے ہم نے غریب عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پرپہنچایا ہے ،فضل حکیم خان
پیر 28 مئی 2018 22:33
(جاری ہے)
اس موقع پروزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سوات کے انچارج سہیل سلطان ایڈوکیٹ، مقامی ناظم حیدر علی خان ،نائب ناظم انعام اللہ،ناھید شاہ،جنرل کونسلر قاری فضل رحمان ،جنرل کونسلر سراج بابا،جنرل کونسلرشکیل خان،یوتھ کونسلر حضرت علی اورمتعلقہ افسران کے علاوہ علاقے سے پی ٹی آئی کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حلقہ پی کی5پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا ہم نے عوام سے جیتنے وعدے کئے تھے آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیںکہ ہم انکی تکمیل کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہوئے اورآئندہ عام انتخابات میں سر فخر سے بلند کرکے عوام میں جائیں گے اورپی کے 5کے عوام دوبارہ اپنی دعائوں اور محبتوںکو ہم پر نچھاور کرکے آئندہ عام انتخابات میں ہماری جیت یقینی بنائیں گے اور یہاں سے دوبارہ ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے عوام دوست حکومت اقدمات کئے جس کا پوری دنیا میں چرچا ہے لوگ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مکمل مطمئن ہیںاسلئے عوام ایک بارپھر خیبرپختوخوا میں پی ٹی آئی کو خدمت کا موقع دینگے اس طرح باقی صوبوں میں بھی ہماری جماعت اکثریت لے گی جبکہ ملک کے اگلے وزیر اعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے اعلان کیا کہ وہ منگل 29مئی بروز منگل دوپہر 2 بجے کو سوات پریس کلب میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.