احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت ‘ ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 مئی 2018 20:26

احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت ‘ ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 مئی۔2018ء) احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد نیب لاہور کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے-تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے‘ نیب کے تفتیشی افسران نے لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شوروم پر چھاپا مارا ہے۔اس کارروائی میں احد چیمہ کی چ±ھپائی ہوئی ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد کی گئی، جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت پراڈو گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے-نیب ذرائع کے مطابق گاڑی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہے، احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں-نیب ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ معلومات احمد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کردہ ای میلز سے حاصل کی گئیں. لیپ ٹاپ اور موبائل ریکارڈ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تمام ای میلز ریکوری کرلی گئی ہیں-یاد رہے کہ نیب لاہور ملزم احد چیمہ کے غیرقانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کررہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوﺅں پرتحقیقات جاری ہیں، ذرایع کی جانب سے مزید پیش رفت کا امکانات ظاہر کیا جارہا ہے.خیال رہے کہ احد چیمہ کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتارکیا گیا تھا، اس گرفتاری پر ن لیگ کی جانب سے شاید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور بیوروکریسی پر دباﺅ ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی، مگر نیب کی تفتیش جاری رہی۔

(جاری ہے)

جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت پراڈو گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے-نیب ذرائع کے مطابق گاڑی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہے، احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں-نیب ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ معلومات احمد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کردہ ای میلز سے حاصل کی گئیں. لیپ ٹاپ اور موبائل ریکارڈ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تمام ای میلز ریکوری کرلی گئی ہیں-یاد رہے کہ نیب لاہور ملزم احد چیمہ کے غیرقانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کررہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوﺅں پرتحقیقات جاری ہیں، ذرایع کی جانب سے مزید پیش رفت کا امکانات ظاہر کیا جارہا ہے