فاٹا انضمام ملکی وقومی تاریخ کاایک سنہری باب ہے ،گورنراقبال ظفرجھگڑا

پیر 28 مئی 2018 23:00

فاٹا انضمام ملکی وقومی تاریخ کاایک سنہری باب ہے ،گورنراقبال ظفرجھگڑا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ پاکستان ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں معرض وجود میں آیاتھا اورفاٹا کو قومی دھارے میں لانے اورصوبے میں انضمام کاعمل بھی ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں انجام پایا جو اللہ کا عظیم احسان اورقبائلی عوام کی محرومیوں اورپسماندگی کاازالہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیرکے روزگورنرہاؤس پشاورمیں فاٹاسے قومی اسمبلی کے رکن حاجی شاہ جی گل سے ملاقات کررہے تھے۔ گورنرنے کہاکہ فاٹا انضمام ملکی وقومی تاریخ کاایک سنہری باب ہے جس کے لئے پوری قوم باالعموم اورفاٹا کے قبائلی عوام بالخصوص مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ انضمام سے قبائلی علاقوں میں ترقی کانیادور شروع ہوگا۔#