پرائس کنٹرول ٹیموں کی شہر میں منافع خوروں ، زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیا ء کیخلاف کارروائیاں ،مجموعی طور پر 291300،دولاکھ اکانویںہزار تین سو روپے جرمانے کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کر وادیئے

پیر 28 مئی 2018 23:33

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پرائس لسٹ ،منافع خوروں ، زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیا ء کیخلاف مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان اور اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ عالمو چوک ،کاسی ، روڈ،سریاب روڈ،ائیر پورٹ روڈ،میکانگی روڈ،قمبرانی روڈ، جوائنٹ روڈ ،بروری روڈ،ہزار گنجی ،گوالمنڈی ،خرو ٹ آباد،مشرقی بائی پاس اور کلی شابو میں کاروائی کرتے ہوئے تین روز کے دوران مجموعی طور پر 291300،دولاکھ اکانویںہزار تین سو روپے جرمانے کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کر وادیئے۔

اور اس دوران 52دکانداروں کو گرفتارکر کے متعلقہ تھانوںکے حوالے کرنے کے علا وہ 46دکانوں کو سیل کرکے کاروائی کی رپورٹ حکام بالا کو ارسال کی گئی ۔

(جاری ہے)

پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کررہی ہیں جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں ،زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

مہم کے دوران شہر بھر کے یوٹیلٹی اسٹور ز پر اشیاخوردنوش کی عدم دستیابی ،فراہمی اور معیار کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے کر رپورٹ حکام بالا کو ارسال کئی جا رہی ہے ۔عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آفس میں ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا اور عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی شکایت ،پرائس لسٹ کی خلاف ورزی ،منافع خوری ،زائدالمعیاد اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کنٹرول روم شکایت سیل نمبر 9202268پر انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف سخت اور بروقت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :