اٹک، پولیس مقابلہ میں 3 اشتہاری جاں بحق

ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

پیر 28 مئی 2018 23:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کا اشتہاری سے پولیس مقابلہ اشتہاری اپنے 3 ساتھیوں کی گولی سے جاں بحق اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو اطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری میر زادہ ولد نوبت خان سکنہ بروال علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ موہڑی کے جنگل نما علاقہ میں موجود ہے جنکے پاس اسلحہ ایمونیشن بھی موجود ہے اگر حکمت عملی کے تحت ریڈ کیا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے جس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال سب انسپکٹر محمد فاروق نتھوکہ ، انچارج چوکی جھاری کس سب انسپکٹر عاطف حسین ، اے ایس آئی سجاد حسین اور دیگر افسران اور پولیس ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جونہی مجرم اشتہاری اور اسکے ساتھیوں کی طرف بڑھے تو انہوں گرفتاری کے ڈر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کھول دی جو کہ پولیس پارٹی نے بمشکل جان بچائی اورحفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جو کہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا دوران فائرنگ مجرم اشتہاری میر زادہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے ساتھ 3نا معلوم ساتھی بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے مجرم اشتہاری کی نعش کو برائے پوسٹ مارٹم سول ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا مزید ایک پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی جن کو دیگر 3 نا معلوم ساتھیوں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ۔