گیپکو کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 22صارفین پکڑ لئے

پیر 28 مئی 2018 23:20

گوجرانوالہ ۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید22بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کو6لاکھ93ہزار روپے سے زائد کے جرمانے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد زاہد سلیم کی ہدایات پر گیپکومیں بجلی چوروں کے خلاف جاری حالیہ مہم کے دوران ریجن بھر سے مجموعی طور پرمزید22بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والوں میں محمد اشرف، محمد انور، محمد حسین، لیاقت علی، نذیر احمد، محمد خالد، محمد عدنان، محمود علی، جاوید اقبال، نیک محمد، مبشرمحمد شریف، رحمت علی، علی محمد، عطاء اللہ، محمود احمد، عاصم علی، سرفراز احمد، منور حسین، محمد افضل، محمد ریاض اور مقبول احمد کے نام شامل ہیں۔ بجلی چوروں کو44ہزار سے زائدیونٹس کی مد میں6لاکھ93ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :