خاتون کے بنائے خوفناک کھلونےہزاروں ڈالر میں فروخت ہونے لگے۔ مشہور شخصیات بھی دیوانی ہوگئیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 مئی 2018 23:43

خاتون کے بنائے خوفناک کھلونےہزاروں ڈالر میں فروخت ہونے لگے۔ مشہور ..
ایک خاتون کے بنائے  خوفناک کھلونے (WerePups)   آج کل انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہو رہے ہیں۔ مشہور شخصیات بھی ان کھلونوں کے  لیے پاگل ہو  رہی ہیں۔
34سالہ ایشیا  اریکسین کے بنائے یہ  کھلونے انسانی بچے اور بھیڑیے  کی ملی جلی شکل کے ہوتے ہیں اور انہیں بنانے میں کئی ماہ بھی لگ جاتے ہیں۔ خوفناک چیزوں کو پسند کرنے والے ایشیا کے بنائے کھلونوں کو بھی بہت پسند کر رہے ہیں۔


ایشیا  اپنی پوری جسمانی صلاحیتوں کے مطابق کام کر رہی ہے  لیکن وہ ان کھلونوں کی فراہمی کو پورا نہیں کر پا رہی۔ ایشیا کے پاس اگلے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے کے لیے ان کھلونوں کے آرڈر بک ہو چکے ہیں۔
ایشیا کے بنائے کھلونے 500 پاؤنڈ سے 1000 پاؤنڈ میں فروخت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

خوفناک فلموں میں کام کرنے والے بہت سے اداکار بھی ایشیا سے یہ کھلونے خرید چکے ہیں۔


ایشیا کا کہنا ہے کہ اس کی لیب میں طب سے متعلقہ بہت سی عجیب و غریب چیزیں ہوتی ہیں۔ ایشیا نے لیب کا ماحول بھی کافی خوفناک بنایا ہوا ہے۔ ایشیا نے ایک عجیب و غریب بات بتائی کہ وہ کھلونے بنانے سے پہلے اپنی ہی بنائی ہوئی ڈاکٹر بیکسٹر کی ثانوی شخصیت میں ڈھل جاتی ہیں۔
ایشیا نے بتایا کہ اسے ایک کھلونا بنانے میں دو ہفتے سے مہینہ بھی لگ جاتا ہے۔

کھلونوں میں لگنے والے بال سب ایک ایک کر کے ہاتھ سے لگائے جاتےہیں۔

ایشیا نے بتایا کہ کچھ لوگ تو خوفناک چیزوں کے شوقین ہوتے ہیں، اسی لیے یہ کھلونے خریدتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنے پالتو جانوروں یا کسی کی یاد میں انہیں خریدتے ہیں۔ لوگ کسی جانور یا انسان کے ہمشکل کھلونے بھی بنوائے ہیں۔
جان لیوا بیماریوں میں مبتلا لوگ بھی ایشیا کے بنائے کھلونے خریدتے ہیں۔ ایسے افراد کو ان کھلونوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :