بھارت، گاڑی کے کاغذات مانگنے پر ٹریفک انسپکٹر کو گولی مار دی گئی

منگل 29 مئی 2018 11:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بھارت میں ایک شخص نے گاڑی کے کاغذات مانگنے پر ٹریفک انسپکٹر کو گولی مار شدید طور پر زخمی کردیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیس میں ڈیوٹی پرمامور انسپکٹر نے 3گاڑی سوار نوجوانوں کو قانون شکنی سے منع کیا جس پروہ الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر نے ان سے گاڑی کے کاغذات طلب کئے جس پر ایک نوجوان نے جھک کر بظاہر کاغذات نکالنے کا ڈرامہ کیا اور پستول نکال کر انسپکٹر پر گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ انسپکٹر سنتوش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے تین میں سے 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔