ضلع پاکپتن کی 2 قومی اور 5 صوبائی نشتوں کیلئے پولنگ اسٹیشن اور بوتھ بنا دیئے گئے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

منگل 29 مئی 2018 14:57

ضلع پاکپتن کی 2 قومی اور 5 صوبائی نشتوں کیلئے پولنگ اسٹیشن اور بوتھ بنا ..
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پاکپتن ملک مشتاق احمد اوجلہ نے بتایا کہ ضلع پاکپتن کی 2 قومی اسمبلی اور 5 پنجاب اسمبلی کی نشتوں کیلئے پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ بنا دیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی این اے 145کیلئے 446 پولنگ اسٹیشن اور 1052پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ قومی اسمبلی این اے 146کیلئے 464 پولنگ اسٹیشن اور 1079پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی پی پی 191کیلئے 172پولنگ اسٹیشن اور431 پولنگ بوتھ ،پی پی 192کیلئے 177پولنگ اسٹیشن اور 421 پولنگ بوتھ ،پی پی 193کیلئے 177پولنگ اسٹیشن اور 426پولنگ بوتھ ، پی پی 194کیلئی197 پولنگ اسٹیشن اور 426پولنگ بوتھ جبکہ پنجاب اسمبلی پی پی 195کیلئے 187پولنگ اسٹیشن اور 441پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔