ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ 31 مئی کو عوامی شکایات دفتر نیب خیبر پختونخوا حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے

منگل 29 مئی 2018 15:31

ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ 31 مئی کو عوامی شکایات دفتر نیب خیبر پختونخوا ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ31 مئی 2018ء کو دوپہر 12 بجے سے سہ پہر دو بجے تک تک عوام کی شکایات دفتر نیب خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس فیز5- حیات آباد پشاور میںبراہ راست سنیں گے۔ اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے جس کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقہ سے کسی شخص کو سرکاری خزانہ سے فائدے پہنچائے ہوں یا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوم الناس سے دھوکہ دی اور منافع کا لالچ دیکر رقم وصول کر کے خورد برد کر لی ہو، ایسے اشخاص جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملک سے باہر جانے کا جھانسہ دے رہے ہوں، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو ایک سے زیادہ اشخاص کو پلاٹ دینے کیلئے سکیم بنائے اور رقم خرد بردکرے، بینک کے حکام سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث افراد، سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کر نے والے اور دھوکہ دہی سے قرض دلوانے والوں کے خلاف شکایات سنیں گے۔

شکایت کنندہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ) کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :