سرگودھا میں 260مستحقین میں 10 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم
( ن) لیگ کے دور اقتدار میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو ان کا جائز حق فراہم کیا گیا‘ خلیل طاہر سندھو مسلم لیگ ن کے حالیہ پانچ سالہ دورمیں اقلیتوں کے بارے میں سماجی رویوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے‘صوبائی وزیر اقلیتی امور
منگل 29 مئی 2018 16:38
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک آصف اقبال‘ ایم این اے حامد حمید‘ مشتاق گل ‘رضوان گل ‘پرویز شالی ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری یوسف رندھاوا ‘ ڈاکٹر رشید گل ‘ مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگز کے صدور اور خواتین وحضرات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صوبائی وزیر خلیل طاہرسندھو نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے ملازمتوںمیں پانچ فیصدکوٹہ کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں مسلم لیگی حکومت نے 91 سب انسپکٹر وں ‘ 127لیکچرار اور 187 دیگر ملازمتوں پر اقلیتی باصلاحیت نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے ایک حکم کے تحت اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹہ پر صرف اقلیتی امیدوار وں کی بھرتی کو لازمی قراردے دیا جبکہ ملازمتوں کے اشتہارات میں مسیحیوں پر خاک روب کا لیبل اتار دیاگیاہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مسیحی برادری آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اس کی کارکردگی کی بنا پر کامیاب کرائے تاکہ ملک میںجاری موٹر ویز ‘توانائی کے منصوبے اور سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددملے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں عوام اصل طاقت کاسرچشمہ ہے اوراسے ایسی قیادت کا انتخاب کرناچاہیے جو ان کے مفادات کاتحفظ کرسکے ۔ اقلیتی رہنما ئوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت ‘ڈویژنل وضلعی انتظامیہ پر اپنے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور تعاون کیا،جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ بعدازاں صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے 260مستحقین میں دس لاکھ 35 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے ۔ انہوں نے عید گاہ روڈ پر کرسچن بستی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح او راقلیتی قبرستان کی تعمیر کا جائزہ بھی لیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.