اسرائیل غزہ کامحاصرہ ختم کرے،عالمی مسلم علماء یونین کا مطالبہ

مسلم امہ فلسطینی عوام کے دکھ و مصائب میں گراوٹ لانے اور صیہونی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں

منگل 29 مئی 2018 17:30

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) عالمی مسلم علما یونین نے اسرائیلی وحشت و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کامحاصرہ ختم کرے،اسرائیلی عوامل بنی نو ع انسانوں کے خلاف سنگین جرائم ، مسلم امہ فلسطینی عوام کے دکھ و مصائب میں گراوٹ لانے اور صیہونی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی مسلم علما یونین نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور یہ سب عوامل بنی نو ع انسانوں کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

عالمی مسلم علما یونین نے اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔یونین کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور یہ سب عوامل بنی نو انسانوں کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

(جاری ہے)

ان جرائم کے سامنے خاموشی اختیار نہ کرنے پر زور دینے والے اعلامیہ میں ہمسایہ ممالک سے غزہ کے محاصرے کا خاتمہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مسلم امہ سے بھی اپیل کی گئی کہ یہ فلسطینی عوام کے دکھ و مصائب میں گراوٹ لانے کی کاروائیاں کرے اور مذہبی پیشواو محکمہ مذہبی امور"صیہونی پالیسیوں" کے خلاف آواز بلند کرے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 2006 سے غزہ کو زیر محاصرہ لے رکھا ہے اور یہ فلسطینی عوام کو بڑی بے دریغی سے قتل کر رہاہے۔

متعلقہ عنوان :