جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا 6900 کروڑ روپے سے زائد کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دیدی گئی

منگل 29 مئی 2018 18:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بھارتی حکومت نے جنگی جنون میں اضافہ کرتے 6900 کروڑ روپے سے زیادہ کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کے سودوں کو منظوری دیدی ہے۔گزشتہ روز وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کی صدارت میں دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا،دفاع کے شعبہ میں مقامی سازو سامان کو فروغ دینے کی پالیسی پر آگے بڑھتے ہوئے ان آلات کی خریداری بائے انڈین کے زمرے میں مقامی کمپنیوں سے کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے مطابق فوج کیلئے تھرمل امیجنگ نائٹ سائٹ آلات خریدے جائیں گے۔دفاعیخریداری کونسل نے جنگی جہاز سخوئی -30 کیلئے طویل فاصلے تک کام کرنے والی انفرا ریڈ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم کی ڈیزائننگ اور ترقی کی بھی منظوری دیدی ہے۔یہ سسٹم دن اور رات دونوں میں کام کرنے کے قابل ہو جائیگا۔واضح رہے کہ بھارتی دفاعی خریداری کونسل گزشتہ آٹھ ماہ میں 43 ہزار 844 کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری دے چکی ہے۔ اس میں سے 32 ہزار 253 کروڑ روپے کے سودے مقامی کمپنیوں کیساتھ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :