فلم ’’زیرو ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائے گی

منگل 29 مئی 2018 19:24

فلم ’’زیرو ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) فلم ’’زیرو ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائیگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان،، انوشکا شرما اور آر مادھاون ان دنوں امریکا میں فلم ’’زیرو‘‘ کے 45روز پر مشتمل آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس دوران وہ ناسا میں بھی عکسبندی کریں گے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو ‘‘میں اداکار شاہ رخ خان،، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ اداکارہ کاجول، سلمان خان،، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائیگی۔