رمضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکورٹی کا انتظام انتہائی ناقص ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

ہول سیل مارکیٹوں اور سستے بازاروں میں مہنگائی کے خاتمے کیلئے کرپٹ مافیا کا راستہ روکنا ضروری ہے

منگل 29 مئی 2018 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے سستے اور مضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکورٹی کا انتظام انتہائی ناقص ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف سستے اور بڑے رمضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکورٹی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صارفین کوسخت گرمی اور روزے کی حالت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اور ان مسائل اور پریشانیوں کا سامنا سب سے زیادہ خواتین کو کرنا پڑ رہا ہے۔ گھروں سے اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کرنے والے افراد کوگاڑیوں و موڑسائیکل کی پارکنگ اورسیکورٹی مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کو پیرس بنانے والے حکمرانوں نے من پسند پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے غریب اور متوسط طبقات کے مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا ہے۔ حکومت کے زبانی دعووں اور اخباری بیانات کے باوجود مہنگائی و گرانی کا منہ زورسیلاب رکتا نظر نہیں آرہا جس کی اصل وجہ ہول سیل مارکیٹوں اور سستے رمضان بازاروں میں کرپٹ مافیا کا راستہ روکنا ضروری ہے جن کا خاتمہ ضروری ہے جو حکومتی ملازمین کی ملی بھگت سے کسی بھی نظامنہیں چلنے دیتے ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ منافع خوری ہوتا ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت جب تک صحیح وجوہات کا ادراک کر کے درست اقدامات نہیں کرتی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا اور اربوں روپے سبسڈی کی مدمیں ضائع ہوں گے۔