رواں مالی سال 2017-18 کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 8.1 فیصد کا اضافہ

منگل 29 مئی 2018 20:47

رواں مالی سال 2017-18 کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 8.1 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18 کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں مجموعی طور پر 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 11 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 10 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں سب سے زیادہ 14.6 فیصد جبکہ تیار ملبوسات کی برآمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق نٹ وفیئرز کی برآمدات 1921 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2202 ملین ڈالر جبکہ تیار ملبوسات کی برآمدات 1896 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2123ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔۔