پنجاب کی11سرکاری کمپنیوں میں166ارب کی بے ضابطگیاں اور کرپشن تشویشناک ہے ،میاں کامران سیف

منگل 29 مئی 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب میں56کمپنیز کرپشن سکینڈل کے سلسلہ میں پنجاب کی11سرکاری کمپنیوں کے سپیشل آڈٹ رپورٹس میں 166ارب9کروڑ 98لاکھ32ہزار روپے کی بے ضابطگیوں، مبینہ کرپشن کی نشاندہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر حکومتی عہدیداروں ،اراکین اسمبلی کے من پسند افراد کو ٹھیکے دین کو کرپشن کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیب لوٹی ہوئی دولت برآمد کروا کر قومی خزانے میں جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کی بھی تحقیقات کی جاتی ہے کرپشن کے ہوشربا انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سپیشل آڈٹ رپورٹ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں1رب83کروڑ کی کرپشن سامنے آئی،جعلی بلز سے کروڑوں کا نقصان ہوا زیاد تر کمپنیوں کو ٹھیکے خواجہ آصف کے احکامات پر دیئے گئے اس لیے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق لوٹی گئی رقم برآمد کروا کر قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔