نیل فیور وائرس سے جاں بحق ہونے والے گائوں مرید خان لوند کے 6بچوں کے ورثا میں امدادی چیکس کی تقسیم

منگل 29 مئی 2018 22:03

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار 7ماہ قبل نیل فیور وائرس سے جاں بحق ہونے والے گائوں مرید خان لوند کے 6بچوں کے ورثا میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق 7ماہ قبل ٹنڈوالہ یار کہ تعلقہ چمبڑ کے گائوں مرید خان لوند میں نیل فیور وائرس کے پھیلنے سے ایک ہی خاندان کہ 6بچے جن میں 5سالہ بی بی مریم ، 6سالہ مدثر ، 3سالہ بی بی خلق ، ڈائی سالہ واصف علی ، 8سالہ عبدالخالق ، اور 7سالہ وارث علی مذکورہ وائرس کا شکار ہوکر جانبحق ہوگئے بعد اذاں حکومت سندھ کی جانب سے نیل فیور وائرس کے شکار میں جانبحق ہونے والے بچوں کہ ورثہ کہ لئے مالی امداد جاری کردی ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے ڈپٹی کمشنر آفیس میں جانبحق ہونے والے بچوں کہ ورثہ میں فی کس ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے بعداذاںڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیل فیور وائرس امریکہ اور ناجیریا کہ ممالک میں پایا گیا تھا جو کہ ٹنڈوالہ یار کہ گائوں مرید خان لوند میں بھی نیل فیور وائرس جیسا ملتا جلتا پایا گیا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئی حلقے کہ ایم این اے ، ایم پی ایز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدامات اٹھائے جانے کہ باعث مذکورہ وائرس پر کنٹرول پالیا گیا جس کہ باعث کئی بچوں کی جانوں کو بچالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت میں دن رات ایک کرکے اس وائرس کا خاتمہ کیا