بلوچستان میں آئندہ حکومت ایم ایم اے بنائیگی، عوام کرپٹ حکمرانوں ونااہل حکومتوں سے تنگ آگئے ہیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

منگل 29 مئی 2018 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے تمام ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ اضلاع کی تنظیم سازی فی الفور کریں ۔متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے ممبران فی الفور مشترکہ ضلعی اجلا س بلاکر ضلع میںمتحدہ مجلس عمل کے ضلعی عہدیداروں کا انتخاب مشاورت سے کرتے ہوئے نومنتخب ضلعی کابینہ کی فہرست وتفصیل ایم ایم اے کے صوبائی ذمہ داران کو بجھوادیں تاکہ انتخابات کی تیاری بہتر ومنظم اندازمیں کی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت عوامی تائید سے ایم ایم اے بنائیگی عوام کرپٹ حکمرانوں ونااہل حکومتوں سے تنگ آگیے ہیں امید کی کرن متحدہ مجلس عمل ہیں متحدہ مجلس عمل کو بدنام کرنے والے الیکشن میں رسوا ومایوس ہوں گے دینی قوتوں ودینی ووٹرزکا اتحاد صرف ایم ایم اے ہے ایم ایم اے سے ہٹ کر کوئی دینی قوتوں کا اتحاد نہیں بن سکتے متحدہ مجلس عمل میں ہر مکتب فکر ومسلک کے لوگ وعلمائے کرام شامل ہیں دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے دینی جماعتوں کے اتحاد سے وہ لوگ بھی خائف ہیں جو ذاتی مفادات کیلئے دوسروں کے اشاروں پر سیاست کر رہے ہیں اور دینی جماعتوں کے اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ایم ایم اے کے اتحاد سے مذہب کے نام پر مفادات کی سیاست کرنے والے پریشان ہیں انشاء اللہ عوامی قوت سے ہم انشاء اللہ 2018کی الیکشن جیت کر اسلام وقوم دشمنوں کو شکست دیں گے ۔