شہر میں قلت آب ایک بحرانی کیفیت اختیار کر چکا ہے، ایچ آ ر این

ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت پانی کے مسئلے پر کا نفرنس کا انعقاد ، قلت آب کے حل کیلئے عملی اقدمات کرے

منگل 29 مئی 2018 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ہیومن را ئٹس نیٹ ور ک ( ایچ آ راین ) کے تحت کراچی میں شدید قلت آب کے مسئلے پرگزشتہ روز مقا می ہال میں کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدرات ایچ آ راین کے صدر انتخاب عا لم سوری نے کی ۔اس مو قع پر جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر ،ڈاکٹر خالد اختر ، ذبیح اللہ قریشی ،سید پر ویز سلیمان ، عبدالوسع ، محمد نور و دیگر مو جود تھے ۔

مقررین نے کراچی میں پا نی کی عدم فراہمی سے پیدا ہو نے والی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ شہر میں قلت آب ایک بحرانی کیفیت اختیار کر چکا ہے۔مر کزی و صوبائی حکومتوں نے اس مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے او ر تماشائیوں کا کردار ادا کررہی ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں دودو مہینے تک پا نی کی فراہمی نہیں ہوتی ، جس کے با عث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ، میٹروول سائیٹ، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن ، نئی کراچی ، ناظم آباد اور ان سے متصل دیگر علاقوں میں پانی کا شدید بحران ہے ۔ اس ضمن میں بعض علاقوں کے مکینوں کو راتوں میں جا گ کر پا نی کی آمد کا انتظار کر نا پڑ تا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پا نی کی فراہمی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے ۔ اس تنا ظر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی پانی کی فراہمی کو بر ی طرح متا ثر کر رہی ہے ۔

آج کل کے دور جدید میں کراچی جیسے شہر میںلوگ کین اور برتن اٹھائے ہوئے پانی کی تلاش میں ہیں، جو حکمرانوں اورانتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔پانی کے حصول کیلئے کئی علاقوں کے رہائشی مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔شہر میں پا نی کی کمی کے سا تھ ساتھ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم بھی بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ اگر پا نی کو منصفانہ بنیا دوں پر تقسیم کیا جا ئے تو شہر کے ہر حصے تک پا نی پہنچ سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ایسا ہو نے نہیں دیا جا رہا۔ انھوں نے واٹر بورڈ سے مطا لبہ کیا کہ شہر میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدمات کرے اور ہر علاقے کے لحاظ سے کے الیکٹریک سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول لے کر لو گوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئے جا ئے ۔