متحدہ عرب امارات کے جانب سے ضلع خاران اور واشک کے غریب و مستحقین میں رمضان پیکج کے تحت آٹا تقسیم

منگل 29 مئی 2018 22:55

خاران۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے جانب سے ضلع خاران اور واشک کے غریب و مستحقین میں رمضان پیکج کے تحت آٹا تقسیم کی گئی اس سلسلے میں عرب امارات کے نمائندے شمسی کے منیجر بنیامین خان نیازی اور ڈی پی او خاران محمد انور بادینی نے خاران میں ایف سی کے نگرانی میں آٹے تقسیم کئے خاران میں فی تھیلہ 20 کلو کے 30 ہزار سے زائد تھیلہ تقسیم کیا جائے گا واشک اور خاران میں اس دفعہ ایف سی کے نگرانی میں صاف و شفاف طریقے سے مستحقین میں آٹے کے تھیلے دیئے جائیں گے اور گاوں کی سطح پر بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی متحدہ عرب امارات کے جانب سے خاران اور واشک کے غرباء میں رمضان پیکج کے تحت آٹا تقسیم کیئے جارہے ہیں۔