کوہاٹ میں آبنوشی منصوبوں کی سیفٹی و سیکورٹی سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، خراب ٹیوب ویلوںکو فعال کر غور

منگل 29 مئی 2018 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ضلع کوہاٹ میں آبنوشی کے منصوبوں کی سیفٹی اور سیکورٹی سے متعلق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزاہ سمیع اللہ کی زیر صدارت ڈی سی کیمپ آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںدوسروںعلاوہ متعلقہ محکموں کے حکام کے علاوہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں خراب ٹیوب ویلوںکو فعال کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئے ،اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آبنوشی کے منصوبوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے لئے بلاتاخیر قابل عمل پلان تیار کریں۔اجلاس میں پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور پینے کے پانی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے فوری طورپر نمٹنے کے لئے ویلیج اور نیبیرہوڈ کونسلز کی سطح پرکمیٹیاں بنانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سمیع اللہ کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر مختصر عرصے میں 44غیر فعال آبنوشی کے منصوبوں کو فعال بنادیا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات خوشحال گڑھ اور استرزئی کے علاقوں میںپینے کے پانی کاسنگین مسئلہ حل کرکے وہاں کے منصوبوں کوبھی فعال کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے۔دریں اثناء انہوں نے بلی ٹنگ اورگمبٹ میںگرانفروشی پر 2قصائیوں کو گرفتار کر جبکہ پھل اور سبزی فروشوں کو موقع پر جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :