بلوچستان کے عوام ان لوگوں کی سوچ کو یکسر مسترد کردیں جو ملک فورسز اور عدلیہ کے خلاف بولتے ہیں،نوابزدہ میر سراج رئیسانی

عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان قوتوں کو شکست سے دوچار کریں،دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، چیئرمین بلوچستان متحدہ محاذ

منگل 29 مئی 2018 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین اور پاکستان پرست رہنماء نوابزدہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام ان لوگوں کی سوچ کو یکسر مسترد کردیں جو ملک فورسز اور عدلیہ کے خلاف بولتے ہیں عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان قوتوں کو شکست سے دوچار کریں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر کرنا ہونگے صوبہ میں رجسٹرد مدرسوں کو محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ جو طالبعلم مدرسوں سے فارغ ہوتے ہیں وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانک اور مستونگ سے آئے ہوئے مختلف وفود اور علماء کرام سے سراوان ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا نوابزادہ میرسراج رئیسانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت چاہئے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کریں جب تک نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر نہیں ہونگے اسوقت تک بدامنی پر قابو نہیں پایا جاسکتا حکومت ان علاقوںپرخصوصی توجہ دے جہاں دہشت گردی عروج پر ہے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو سی پیک میں شامل کرکے ان علاقوں کو ترقی یافتہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح مدرسوں میں طالبعلم پڑھتے ہیں ان تمام رجسٹرڈ مدرسوں کو محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ وہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم پر بھی توجہ دیں اور جو طالبعلم مدرسوں سے فارغ ہوتے ہیں وہ پیش امام اور عالم کے بجائے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں دہشت گردی ختم نہ ہونے کی سب سے بڑی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ہے جس سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے ہمیں جو مختلف طبقوں اور اقوام میں تقسیم کیا گیا ہم سب سے پہلے مسلم اور پھر پاکستان ہیں بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور وہ ایک سازش کے تحت ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ملک دشمن عناصر ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کریں گے مگر فورسزاور عوام کی طاقت سے ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ملک فورسز اور عدلیہ کے خلاف بولتے ہیں عوام آنے والے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ان کو مسترد کردیں۔