جدیدچیلنجز کا سامنا کرنے اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فورس کی پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، آئی جی پولیس پنجاب
منگل 29 مئی 2018 23:36
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ اور آر پی او شیخوپورہ ریجن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ایدیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ فیاض احمد دیواور ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب سہیل اختر سکھیرا سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی جس کے بعد آئی جی پنجاب نے نئے تعمیر شدہ آڈیٹوریم، فوڈ کورٹ اوراصطبل کا افتتاح کیا۔ جدید سہولیات سے مزین آڈیٹوریم 700افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ پنجاب پولیس کا سب سے بڑا آڈیٹوریم ہے۔ اس آڈیٹوریم میں زیر تربیت اہلکاروں کے لئے مختلف تربیتی نشستوں سمیت دیگر تقریبات منعقد کی جا سکیں گی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج فیاض احمد دیو نے آئی جی پنجاب کو ٹریننگ کالج میںگذشتہ تین برسوں میں ہونے والی اصلاحات اور دیگر پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی ،آئی جی پنجاب نے نئی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیر تربیت اہلکاروں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رہائش،خواراک اور دیگر سہولیات مہیا کرنے کے نئے منصوبہ جات شروع کئے جائیں۔ انہوں نے ٹریننگ کالج میں مختلف نئے منصوبوں کی تکمیل کے لئے دس لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ان پیسوں کو جس منصوبہ کے لئے مناسب سمجھیں خرچ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں تلاوت اور نعت خوانی کی سعادت حاصل کرنے والے ڈولفن فورس کے جوانوں کے لئے دس ،دس ہزار روپے انعامات کا بھی اعلان کیا۔آئی جی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اہلکاروں کی ذہنی استعداد کار بڑھانے کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا ئے تاکہ وہ اپنی تربیت کا دورانیہ بہترین انداز میں مکمل کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی عملی ذمہ داری نبھانے کے لئے موثر کردار ادا کرسکیں۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز خان نے آرپی او شیخوپورہ ریجن کے نئے دفتر کی عمارت کا افتتاح بھی کیا ۔ آر پی او آفس آمد پر ڈی آئی جی ذوالفقار حمید، ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک ، ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر سمیت دیگر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا ۔آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار حمید نے آئی جی پنجا ب کو نئی تعمیر شدہ عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کروانے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریجن میں مرکزی مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے تینوں اضلاع کے عوام با آسانی اپنے مسائل کے حل کے لئے آر پی او سے رابطہ کر سکیں گے۔ نئی تعمیر شدہ عمارت میں آر پی او آفس ، ایس پی آر آئی بی آفس ، کانفرنس روم ، کنٹرول روم اور آفیسر ز لائونج سمیت تمام ایگزیکٹو برانچز کے دفاتر شامل ہیں اور اسکی تعمیر کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ آر پی او شیخوپورہ نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں عمارت کی تیسری منزل پر مسجد ، بیرکس سمیت چند دیگر اہم دفاتر بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ آئی جی پنجا ب نے آر پی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کوعمارت کی تعمیر کو ریکارڈ مدت میں یقینی بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جس توجہ اور لگن کے ساتھ انہوں نے عمارت کو مکمل کروایاہے اسی جذبے اورلگن کے ساتھ وہ عوامی خدمت کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے تعمیر کو ریکارڈ مدت میںمکمل کروانے پر متعلقہ افسران اور سٹاف کو یادگاری شیلڈزسے بھی نوازا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.