وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدوں پر الزام تراشی کرنے والوں کو 31مئی کے بعد مناظرے کا چیلنج دیدیا

منگل 29 مئی 2018 23:38

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدوں پر الزام تراشی کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدوں پر الزام تراشی کرنے والوں کو 31مئی کے بعد مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ31مئی کے بعد وزیر اعظم نہیں رہوں گا ، اسکے بعدایل این جی معاہدوں پر تنقید کرنے والے کسی بھی ٹی وی پروگرام میں مناظرہ کر لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم ہائوس میں توانائی سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ ایک شخص مسلسل آپ پر ایل این جی معاہدوں پر تنقید کر رہا ہے،اب وہ شخص اپنے حلقے میں الیکشن مہم میں بھی ایل این جی معاہدوں کا تذکرہ کر رہا ہے اس پر آپ کیا کہیں گئے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی معاہدوں پر الزام لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ 31مئی کے بعد کسی بھی چینل پر مناظرہ کر لیں،وہ بھی تمام ثبوت لیکر آجائیں ،اگر چؓوت نہیں ہیں پھر بھی آجائیں میں ان کے تمام سوالوں کا جواب دئوں گا، ملک میں ایل این جی نہ ہوتی تو 8گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی۔